ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی ایم اے دھوکہ دہی: تین دن کی حراست میں منصور خان، ای ڈی کرے گی تفتیش

آئی ایم اے دھوکہ دہی: تین دن کی حراست میں منصور خان، ای ڈی کرے گی تفتیش

Sat, 20 Jul 2019 23:06:13    S.O. News Service

نئی دہلی،20/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اسلامی بینک کے نام پر ہزاروں لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے کے ملزم منصور خان پر ای ڈی نے شکنجہ کس دیا ہے۔منصور خان کی گرفتاری کے بعد آج اسے عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جہاں سے منصور کو تین دن کے لئے ای ڈی کی ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔ ہفتے کی صبح منصور خان کو بنگلور لے جانے کے بعد، ای ڈی اور کرناٹک ایس آئی ٹی کے درمیان اس کی حراست کو لے کر ٹھن گئی ہے،دونوں چاہتی ہیں کہ 2000 کروڑ کے پونجی گھوٹالے کے سلسلے میں منصور سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے سب کو اس کی حراست ملے۔منصور کو حراست میں لئے جانے کے لئے یا مشترکہ پوچھ گچھ کے لئے کرناٹک ایس آئی ٹی عدالت میں عرضی داخل کر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق منصور کی گرفتاری ای ڈی کی طرف سے ہوئی ہے لہذا بنیادی ایجنسی کو ہی پوچھ گچھ کا حق ہے۔2000 ہزار کروڑ کے گھوٹالے کے ماسٹر مائنڈ مانے جا رہے منصور خان کو جمعہ کو دبئی سے دہلی لایا گیا،فی الحال وہ ای ڈی کی حراست میں ہے۔بتا دیں کہ منصور خان پر ای ڈی کے ساتھ ساتھ ایس آئی ٹی نے بھی لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا۔


Share: